انتہا پسند ہندگان ہو گئے ، گھر کے باہر چوہے چھوڑنے سے منع کرنے پر مسلمان قتل

انتہا پسند ہندگان ہو گئے ، گھر کے باہر چوہے چھوڑنے سے منع کرنے پر مسلمان قتل

  



نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا جنون پاگل پن کی حدوں کو چھونے لگا،نئی دہلی میں ایک مسلم گھرانے کے باہر جنونیوں نے چوہے چھوڑ دیے۔ منع کرنے پر ایک مسلمان کو قتل، دوسرے کو زخمی کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کو تنگ کرنے کے لیے ایک مسلم گھرانے کے باہر چوہے چھوڑ دیے۔ منع کرنے پر آپے سے باہر ہتھیاروں سے لیس انتہا پسندوں نے محمد علی اور رضوان پر فائرنگ کردی۔دہلی میں رہائش پذیر رضوان فائرنگ سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ محمد علی چاقو کے شدید وار سے زخمی ہوگیا۔ محمد علی کو اسپتال لے جایا گیا جہاں انتہا پسند ہندوؤں کے حملے سے خوفزہ ڈاکٹرز نے بھی زخمی محمد کا علاج کرنے سے منع کردیا۔پے در پے مسلم مخالف اقدامات انتہا پسند ہندوؤں کی مسلم دشمنی کو ظاہر کر رہے ہیں۔مودی سرکار کی آشیر باد میں انتہا پسند ہندوؤں کا پاگل پن عروج پر پہنچ گیا۔ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں مسلم، عیسائی، سکھ اور نچلی ذات کے ہندوؤں کے لیے زمین تنگ ہوگئی۔

مزید : صفحہ اول