جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنیوالے افسروں کومحکمہ سے نکال دینگے ، مشتاق سکھیرا

جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنیوالے افسروں کومحکمہ سے نکال دینگے ، مشتاق ...

  



لا ہور ( وقائع نگار خصوصی )انسپکٹر جنرل پو لیس پنجا ب مشاق احمد سکھیرا نے کہا ہے کے د ہشت گردی کے خا تمہ کے لئے پنجا ب پو لیس نے بے شمار قر با نیا ں دی ہیں اور دشمن سے مقابلے کیلئے فر نٹ لا ئن پر کھڑے ہیں۔ روز نا مہ ’’پا کستا ن‘‘ سے خصو صی گفتگومیں انہوں نے کہا کہ دوسری فورسزکی طر ح پو لیس بھی د ہشت گردی کے خا تمہ کے لئے کوشاں ر ہے گئی۔ انہو ں نے کہا کہ پنجا ب پو لیس میں انقلابی تبد یلیا ں کی جا ر ہی ہیں اور ہم اس کے لئے کڑورو ں رو پے خر چ کر چکے ہیں ، انہو ں نے کہا کے جرا ئم کے خا تمہ کے لئے وزیر اعلیٰ پنجا ب کے ویژن کے مطا بق اصلا حا ت کا عمل شروع کردیا ہے اور کو شش کی جا ر ہی ہے کے لو گو ں کو ان کی دہلیز پر انصا ف دیا جا ئے۔ انہو ں نے کہا کہ پنجا ب پو لیس نے میرٹ سے ہٹ کر کام کر نے وا لو ں کے خلا ف تحقیقات کاآغا ز کردیا ، جرا ئم پیشہ افراد کی پشت پناہی کر نیوالواں محکمے سے نکال دیا جائے گا جبکہ پولیس کے وقار میں اضافے کا سبب بننے والوں کو ترقیا ں اور انعام بھی د ئیے جا ئیں گئے۔انہوں نے کہا کہ غیر متعلقہ گاڑیوں اور عملے کی واپسی، واپس کئے گئے عملے میں خانسامے، لانگری، ڈرائیور، مالی خاکروب اور درجہ چہارم کے دیگر ملازمین کی پولیس لائنز پر تعیناتی دوسرے صوبوں سے ملحق پنجاب راؤنڈریز پر جدید ترین کمپیوٹرائزڈ چیک پوسٹوں کا قیام۔ خواتین کے خلاف ہراسا ں کرنے کی روک تھام کے لئے انکوائری کمیٹی کا قیام، صوبے میں جاری ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کرنے والے چینی اور دیگر غیر ملکی ماہرین کی حفاظت کے لئے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کا قیام، ضربِ عضب، نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لئے صوبے میں موجود 14ہزار مدرسوں کی جیوٹیکنگ مکمل۔ شکایات کے اندراج کے لئے آن لائن شکایات سیل کی تشکیل، نفری کی مورال بوسٹنگ اور ویلفیئر کے لئے پہلی مرتبہ سینئر افسروں کی بجائے چھوٹے افسروں اور اہلکاروں کے ذہین بچوں کے لئے پولیس ویلفیئر سے تعلیمی فنڈز جاری۔ چھوٹے افسروں اور اہلکاروں کو میڈیکل سہولیات کی فراہمی اور دوران ڈیوٹی شدید زخمی ہونے کی حالت میں آپریشن اور دیگر طبی سہولیات کے لئے ہسپتالوں میں میڈیکل ڈیسک کا قیام، دہشت گردوں، سنگین مجرموں اور اشتہاریوں کے خلاف دوران ڈیوٹی غیر معمولی جرأت اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے مستقل بنیادوں پر کیش ایوارڈ اور تعریفی اسناد کی تقسیم کا سلسلہ جاری اور گزشتہ ماہ میں اب تک 72لاکھ 60ہزار کی رقم تقسیم کی۔

مزید : صفحہ اول


loading...