ہندو دہشت گرد تنظیم شیو سینا کی دھمکیاں،وسیم اکرم چنائے شفٹ ہوگئے

ہندو دہشت گرد تنظیم شیو سینا کی دھمکیاں،وسیم اکرم چنائے شفٹ ہوگئے

  



ممبئی (آئی این پی)ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کے بعد پاکستان کے لیجنڈ کرکٹروسیم اکرم ممبئی سے چنائے شفٹ ہوگئے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق ممبئی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ابھی وطن واپسی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا۔پانچویں ون ڈے میں کمنٹری کا ابھی نہیں سوچا، صورتحال دیکھ کر فیصلہ کروں گا۔ ایک صحافی نے پاکستانی امپائر علیم ڈار کے بارے میں سوال کیا تو ان کا کہنا تھا کہ علیم ڈار کے بارے میں مجھے کچھ نہیں پتاان کو واپس بلائے جانے سے متعلق اخبارات کے ذریعے پتا چلا۔واضح رہے کہ ہندودہشت گرد تنظیم شِیوسینا نے وسیم اکرم، شعیب اختر اور امپائر علیم ڈار کو دھمکیاں دی تھیں اور فوری طور پر انڈیا چھوڑنے کا کہا تھا جس کے بعد آئی سی سی نے وسیم اکرم ، شعیب اختر کو انڈیا اور افریقہ کے مابین ممبئی میں کھیلے جانے والے پانچویںے ون ڈے میں کمنٹری سے روک دیا تھا جبکہ علیم ڈار کو امپائرنگ سے ہٹادیا گیا تھا۔

مزید : صفحہ اول


loading...