مودی کیخلاف برطانیہ میں مقدمہ درج

مودی کیخلاف برطانیہ میں مقدمہ درج

  



لندن( مانیٹرنگ ڈیسک)گجرات فسادات میں تین برطانوی باشندوں کی ہلاکت پرلند ن کے لوشم پولیس سٹیشن میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔مقدمے کیلئے درخواست پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کے سربراہ طارق محمود نے پولیس کو جمع کرائی تھی۔ درخواست گزار نے مودی پر 2002میں گجرات کے فسادات میں ملوث ہونے کاالزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فسادات مودی کے اشتعال دلانے کی وجہ سے ہوئے تھے اس لئے بھارتی وزیراعظم مودی کو گرفتار کرکے ان کا ٹرائل کیا جائے کیونکہ ان فسادات میں تین برطانوی شہری بھی ہلاک ہوئے تھے

مزید : صفحہ اول


loading...