پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کا سراغ نہ مل سکا

پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر کے گھر ڈکیتی کرنے والے ملزمان کا سراغ نہ مل ...

  



لاہور(کرائم سیل)نواب ٹاؤن میں سابق چیئر مین پنجاب یونیورسٹی انگلش ڈیپارٹمنٹ کے گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والے ڈاکوؤں کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا ،پولیس نے تفتیش تیز کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق 80سالہ سابق چیئر مین پنجاب یونیورسٹی انگلش ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹر نسیم ریاض بٹ اور ان کے بیٹے فاروق بٹ کے گھر رائے ونڈ روڈ پر مکان نمبر 1304 میں دو روز قبل رات کو 11بجے کے قریب تقریبا 9افراد گھر کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کے گھر میں داخل ہو گئے تمام افراد پستولوں اور چھریوں سے مسلح تھے ۔انہوں نے اہل خانہ کویرغمال بنا لیا اور مردوں پر تشدد شروع کر دیا بعد ازاں گھر کے تمام سامان کو بکھیر دیااور تقریبا 11تولہ سونا اور 5لاکھ کا قیمتی سامان ،پیسے ،الیکٹرانک کا سامان لوٹ کر لے گئے ۔انہوں نے بتایا کہ ملزمان 3گھنٹے تک گھر میں واردات کرتے رہے بعد ازاں سامان کو پک اپ میں لوڈ کر کے فرار ہو گئے ۔ متاثرہ افراد کے مطابق پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن تاحال ملزمان کو کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے پولیس کی کئی پارٹیاں دن میں چار پانچ مرتبہ پچھلے دو روز سے ان کے گھر آ کر معلومات لیکر جا رہی ہیں لیکن ملزمان کا تاحال کوئی بھی سراغ نہیں مل سکا ہے انہوں نے پولیس حکام سے اپیل کی جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کر کے ان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

مزید : علاقائی