یوم عاشورہ پر ٹریفک مسائل پر قابو پانے کیلئے سی ٹی اوآفس میں کنٹرول روم قائم

یوم عاشورہ پر ٹریفک مسائل پر قابو پانے کیلئے سی ٹی اوآفس میں کنٹرول روم قائم

  



لاہور(وقائع نگا ر خصو صی )چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر 9/10محرم الحرام کے دوران ٹریفک کی روانی اور سکیورٹی کی صورتحال کی بہتری کیلئے یوم عاشور کے مخصوص روٹ پر جدید کیمرے نصب کرکے سی ٹی او آفس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔تاکہ جلوس اور مجالس کے دوران ٹریفک اور سکیورٹی مسائل نہ ہوں۔سی ٹی او نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اور ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانا سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔طیب حفیظ چیمہ نے ایس پیز کی نگرانی میں ڈویژنز کے تمام ڈی ایس پیز کو سپرویژن مزید بہتر کرنے اور ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کیلئے سڑکوں پر موجودرہنے کی ہدایت کی ۔سی ٹی او نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ دوران ڈیوٹی مشکوک گاڑیو ں اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔انہوں نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ وہ دوران ڈیوٹی اپنے پوائنٹس پر موجود رہتے ہوئے عوام کی مدد اور راہنمائی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کیلئے بھر پور محنت کریں،کسی بھی اہلکار کے خلاف شکایت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ شہری کسی بھی شکایت یا تجویز کیلئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 1915پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید : علاقائی