اوکاڑہ،ایک ماہ گزرگیامغوی بچی کاسراغ نہ مل سکا

اوکاڑہ،ایک ماہ گزرگیامغوی بچی کاسراغ نہ مل سکا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم سیل)اوکاڑہ کے علاقہ میں محلہ داروں نے 10سالہ بچی کو اغوا کر لیا ۔متاثرہ والدین دیگر رشتہ داروں کے ہمراہ انصاف کے حصول کے لیے آئی جی آفس پہنچ گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق اوکاڑہ کی رہائش آصفہ کی 10سالہ بیٹی بشرہ کو محلہ دار انور نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اغوا کر لیا ،مغوی کے ورثاء مقامی پولیس سے انصاف نہ ملنے پر آئی آفس پہنچ گئے ۔مغویہ کی والدہ نے بتایا کہ مقامی پو لیس ملزمان سے مل گئی ہے میری بیٹی کو اغوا ہو ئے ایک ماہ سے زائد کا عرضہ گزر گیا ہے لیکن ابھی تک پولیس نے نہ تو ملزم کو پکڑا اور نہ ہی میری بیٹی کو بازیاب کر وایا ہے میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے۔

مزید :

علاقائی -