مناواں،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری زخمی،حالت خطرے سے باہر

مناواں،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری زخمی،حالت خطرے سے باہر

  



لاہور(کرائم سیل) مناواں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35سالہ شخص شدید زخمی ہو گیا ۔ ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے زخمی قمر عباس کے بھائی محمداحتشام عباس اور انور عباس نے بتایا کہ ان کا بھائی سمن آباد کا رہائشی ہے ۔دو روز قبل وہ اپنے سسرال میں مناواں آیا ہوا تھا جہاں سے واپسی پر رات گئے جی ٹی روڈ پر دو نامعلوم افراد کی آپس میں فائرنگ ہو رہی تھی جن کی گولیوں میں سے ایک گولی اس کی ٹانگ پر لگ گئی اور وہ شدید زخمی ہو گیا جبکہ ملزمان ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔راہگیروں نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جس نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے واقع کی اطلاع ملنے پر کارروائی کا آغاز کردیاہے۔

مزید : علاقائی