قائد اعظم انڈسٹریل ایریا ،ڈکیتی مزاحمت پر زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑگیا

قائد اعظم انڈسٹریل ایریا ،ڈکیتی مزاحمت پر زخمی نوجوان ہسپتال میں دم توڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم سیل ) قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں منگل کی شام ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے والا نوجوان رضا دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروادیا۔ بتایاگیا ہے کہ منگل کی شام کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے محمد رضا کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے اس سے ہزاروں روپے کی نقدی لوٹ لی ،مزاحمت پر اسے فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا ۔اسے فوری تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتا ل میں پہنچایاگیا جہاں پر وہ ایک روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروادیا۔

مزید :

علاقائی -