تما م پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرلیا،کسی کوضابطہ اخلاق نہیں توڑنے دیں گے،زاہد نواز مروت

تما م پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرلیا،کسی کوضابطہ اخلاق نہیں توڑنے دیں گے،زاہد ...

  



لا ہور (کرا ئم سیل ) ایس پی صدر زاہد نواز مروت نے کہا ہے کہ صدر ڈویژن میں ہر کیٹیگری کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کر لیا گیا ہے اور امیدواروں سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔ واضح پیغام دیاہے کہ پولنگ ڈے کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش بلکل برداشت نہیں کریں گے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف فی الفور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اُمیدوار جہاں بھی جلسہ یا کارنر میٹنگ کریں تو اس سے پہلے پولیس کو اطلاع دیں تاکہ مکمل حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹاؤن شپ سرکل کے علاقہ میں بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹاؤن شپ عاطف حیات ،ایس ایچ اوٹاؤن شپ انسپکٹر محمد آصف خان اور امیدواروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس پی صدر زاہد نواز مروت نے مزید کہا کہ پولیس الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر 100 فیصد عملدرآمد کروائی گی اور کسی بھی پارٹی کے جیتنے یا ہارنے کے نتیجہ میں ہلڑ بازی، بدمعاشی یا کسی کو امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تمام ڈی ایس پیز اور ایس ایچ او زکو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ تمام امیدواروں سے مکمل رابطہ میں رہیں اور انتظامیہ کے معاملات کومل بیٹھ کر باہمی مشاورت سے حل کریں۔اگر کسی سیاسی جماعت کو انتظامات کے حوالہ سے کوئی شکایت ہے تو وہ افسران سے کسی بھی سطح پر براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں جس کے لیے متعلقہ تھانہ، 15 یا 8330 پر میسج کریں۔

مزید : علاقائی


loading...