غازی آباد ،میٹرک کے مغوی طالب علم کاسراغ نہ مل سکا،لواحقین تلاش میں دربدر

غازی آباد ،میٹرک کے مغوی طالب علم کاسراغ نہ مل سکا،لواحقین تلاش میں دربدر

  



لاہور(کرائم سیل) غازی آباد میں 15سالہ بچے کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ۔لواحقین بچے کی تلاش میں در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ۔پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے اغواء ہونے والے محمد محسن کے بھائی لیاقت اور فرحت نے بتایا کہ ان کا بھائی محسن میٹرک کا طالب علم ہے، 26ستمبر کو وہ سکول جانے کے لیے گھر سے نکلا لیکن بعد ازاں اس کا کچھ سراغ نہ مل سکا۔ اس حوالے سے انہوں نے تھانہ غازی آباد میں گمشدگی کی رپورٹ تو درج کروا دی ہے لیکن محسن کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے تعاون تو کیا جا رہا ہے لیکن انہیں شک ہے کہ محسن کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا ہے ۔پولیس حکام سے اپیل ہے کہ معاملہ میں ان کی مدد کی جائے۔

مزید : علاقائی


loading...