نصیر آباد ،شوہر سے جھگڑ کرخاتون نے زہریلی گولیاں کھاکرزندگی کاخاتمہ کرلیا

نصیر آباد ،شوہر سے جھگڑ کرخاتون نے زہریلی گولیاں کھاکرزندگی کاخاتمہ کرلیا

  



لا ہور (کرا ئم سیل ) نصیر آباد میں پانچ بچوں کی ماں نے خاوند سے جھگڑاکرکے زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ نصیر آباد کے رہائشی ممتازنے بارہ سال قبل خالدہ سے شادی کی ۔شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی میاں بیوی کے مابین گھریلو جھگڑے شروع ہوگئے، جس کی وجہ سے خالدہ ناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر باغبانپورہ چلی گئی کچھ عرصہ کے بعد میاں بیوی کے درمیان صلح صفائی ہوگئی لیکن گزشتہ روز کسی بات پر دوبارہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا تو اس دوران خالدہ روتے ہوئے کمرے میں چلی گئی جہاں اس نے زہریلی گولیاں کھا لیں حالت غیر ہونے پر لواحقین نے اسے جناح ہسپتال میں پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی ۔تاہم اس سلسلے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا نے کسی قسم کی کارروائی کروانے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے نعش ورثا کے حوالے کردی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...