ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال وزر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہور (کرا ئم سیل )شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا ۔ذرائع کے مطابق منا واں میں 2ڈاکو ایک گھرمیں گھس آ ئے اور خو اتین کو یر غما ل بنا کر ایک لاکھ مالیت کی نقدی اور مو بائل چھین کر فرار ہو گئے۔باغبانپو رہ انگو ری با غ سیکم میں4ڈاکو ؤ ں نے گھر میں سے3 لاکھ کے طلا ئی زیو رات اور نقد ی ،سا ند ہ کے علا قے قبرستان روڈ پر واقع راشد کی گودام سے 2ڈاکو ودلاکھ،ما ڈل ٹا ؤ ن اے بلا ک میں اصغر کی دکان سے دوڈاکو دولاکھ20ہزار،شفیق آ با د بند روڈ پر ابرار سے چار ڈاکو 65ہزاراور گلشن راوی میں واقع نعیم کی فارمیسی سے دوڈاکو 8ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کرفرار ہو گئے نواب ٹاؤن میں کاشف سے ایک لاکھ 40ہزار،راوی روڈ پر عمران اور اسکی فیملی سے سوا لاکھ،گوالمنڈی میں عثمان سے 84ہزار،گارڈن ٹاؤن میں عاطف سے 75ہزار،گلبرگ میں سمیرا سے 58ہزار،ہربنس پو رہ میں وحید سے 52ہزار،ساندہ میں تقی سے 50ہزاراور سٹی رائیونڈ میں 48ہزارکی نقدی اور قیمتی اشیا لوٹ لی گئیں جبکہ اقبال ٹاؤن سے ابوبکر،مسلم ٹاؤن سے کامران،گلشن اقبال سے امداد،سمن آباد سے لاریب،شالیمارسے شفیق،مزنگ سے فقیراور پرانی انارکلی سے ذیشان کی مو ٹر سائیکلیں اور نواب ٹاؤن سے عدنان اور جوہر ٹاؤن سے احمد ندیم کی گاڑیاں چوری کر لی گئیں ۔

مزید :

علاقائی -