پنجاب حساس اضلاع کی مانیٹرنگ کیلئے آئی جی آفس میں کنٹرول روم قائم

پنجاب حساس اضلاع کی مانیٹرنگ کیلئے آئی جی آفس میں کنٹرول روم قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لا ہور (وقائع نگا ر خصو صی )صوبے بھر میں حساس قرار دئیے گئے 12اضلاع میں نکلنے والے جلوسوں اور مجالس کے علاوہ ان شہروں کی سیکیورٹی کو براہِ راست مانیٹر کرنے کے لئے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کے دفتر میں جدیدترین کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ جس کی نگرانی آئی جی پنجاب خود کریں گے جبکہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔کنٹرول روم میں روزانہ کی بنیادوں پرنکلنے والے جلوسوں کی نہ صرف مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے اورپولیس سربراہ براہِ راست متعلقہ اضلاع کو سیکیورٹی کے حوالے سے کمانڈ بھی دیں گے۔جن اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے ان میں لاہور، راولپنڈی، جھنگ، رحیم یار خان، گوجرانوالہ،فیصل آباد، بھکر ، ملتان، ڈی جی خان، بہاولنگر، چکوال اور پاکپتن شامل ہیں۔اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے بتایا کہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے 1ہزار 1سو 58مذہبی رہنماؤں کی ایک شہر سے دوسرے شہر میں داخلے پر پابندی لگائی گئی ہے جبکہ 6سو41کی زبان بندی کی گئی ہے اور ان رہنماؤں کے بارے میں تمام اضلاع کو اطلاعات فراہم کر دی گئی ہیں۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ اب تک محرم ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر 1سو 82 افراد میں سے 75کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ 30افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 9ویں محرم کے موقع پر 1لاکھ 64ہزار 3سو 2جبکہ 10ویں محرم پر 2لاکھ 6سو 58اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی ادا کریں گے۔وزیر اعظم پاکستان کی سیکیورٹی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ یہ وفاق اور صوبائی اداروں کی مشترکہ ذمہ داری ہے جسے بھرپور طریقے سے نبھایا جا رہا ے۔آئی جی پنجاب نے بتایا کہ حافظ سعید کی سیکیورٹی کے لیے بھی تمام تر اقدامات کیے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -