پولیس کی ملی بھگت سے صوبائی دارالحکومت جسم فروشی کا گڑھ بن گیا

پولیس کی ملی بھگت سے صوبائی دارالحکومت جسم فروشی کا گڑھ بن گیا

  



لاہور(ملک خیام رفیق)لاہور کے مختلف مقامات پر جسم فروشی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ۔شام کے بعد لاری اڈہ ،بھاٹی گیٹ ،نیازی اڈہ ،ٹھوکر نیاز بیگ ، بڑی مارکیٹوں ، سڑکوں ، درباروں،باغوں ، پارکوں اور اہم علاقوں میں بھی چلتے پھرتے ایسی پیشہ ورعورتوں کی کوئی کمی نہیں جو پولیس کی ملی بھگت سے شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔ گزشتہ 5سال کے دوران لاہور میں پیشہ ورعورتوں کی تعداد میں دوگنا ہ اضافہ ہو ا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تعدادمیں رو زانہ کی بنیاد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں ایسے گروہ موجود ہیں جو گھر سے بھاگی ہوئی لڑکیوں اورغربت کی زندگی بسرکر نے والی خواتین کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا کر انہیں اس کام کی جانب راغب کرتے ہیں اور اس گروہ کے افراد نوعمر بچیوں کو ورغلا کر اغوا بھی کر لیتے ہیں اوربعد ازاں انہیں زبردستی اس دھندے میں دھکیل دیتے ہیں۔ لاہور کے بس سٹاپوں، شاپنگ سنٹرز، سنیما، فلم اندسٹری، ہوٹل کی لابی، پارکس، ریلوے اسٹیشن، ہسپتال، سکولوں کالجوں کے گراؤنڈ، نجی عمارتوں کی سیڑھیاں اور لفٹیں ،اہم اور تاریخی مقامات میںیہ خواتین اشارے اور فحش حرکات کر کے ہر آنے جانے والے کو اپنی طر ف متوجہ کر تی ہیں اور شکار پھانس لیتی ہیں۔ان کے ساتھ پو لیس اہلکار بھی شامل ہو تے ہیں جو ان جسم فروش خواتین کے شکار پھنستے ہی مو قع پر پہنچ جا تے ہیں اور بدکار عورت کو بک کر نے والے شخض کو تشدد کا نشانہ بنا نے کے علاوہ ان سے جان چھوڑانے کی اچھا خاضی رقم بھی لیتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ان جسم فروش خواتین میں ان پڑھ اور کم پڑھی لکھی لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ گریجویٹ سطح کی تعلیم رکھنے والی لڑکیاں بھی شامل ہیں ۔ لاہورمیں کل قحبہ خانے445سے زائد ہیں۔ماڈل ٹال ٹاؤن ڈویژن میں 128‘ صدر میں 96‘ سٹی میں 75‘ اقبال ٹاؤن میں 52‘ سول لائن میں 52 اور کینٹ ڈویژن میں 42 جبکہ19موبائل قحبہ خانے شامل ہیں۔اگر تھانوں کے حساب سے فہرست تیاری کی جائے تو کچھ اس طرح بنتی ہے تھانہ جوہر ٹاؤن 50۔تھانہ ٹبی سٹی32۔تھانہ قلعہ گجر سنگھ31۔تھانہ نصیر آباد26۔تھانہ فیصل ٹاؤن20۔تھانہ غالب مارکیٹ20۔تھانہ شمالی چھاؤنی16۔تھانہ اقبال ٹاؤن15۔تھانہ شاہدرہ14۔تھانہ ساندہ13۔تھانہ گارڈن ٹاؤن13۔تھانہ بھاٹی گیٹ12۔تھانہ رائیونڈ سٹی10۔تھانہ گلبرگ10۔تھانہ لیاقت آباد10۔تھانہ نواں کوٹ9۔تھان گڑھی شاہو9۔تھانہ گرین ٹاؤن8۔تھانہ جنوبی چھاؤنی8۔تھانہ سبزہ زار7۔تھانہ ٹاؤن شپ7۔تھانہ کوٹ لکھپت6۔تھانہ شیرا کوٹ6۔تھانہ ریس کورس5۔تھانہ پرانی انار کلی5۔تھانہ غازی آباد5۔تھانہ ہنجروال5۔تھانہ کاہنہ4۔تھانہ راوی روڈ4۔تھانہ نولکھا4۔تھانہ نشتر کالونی4۔تھانہ فیکٹری ایریا3۔تھانہ باغبانپورہ3۔تھانہ مانگا منڈی3۔تھانہ شادمان3۔تھانہ ماڈل ٹاؤن3۔تھانہ ہربنس پورہ2۔تھانہ سرور روڈ2۔تھانہ مزنگ2۔تھانہ اسلام پورہ2۔تھانہ لاری اڈا2۔تھانہ چوہنگ2۔تھانہ ستوکتلہ2۔تھانہ شاہدہ ٹاؤن2۔تھانہ ڈیفنس1۔تھانہ باٹاپور1۔تھانہ گوالمنڈی1۔تھانہ نئی انار کلی1۔تھانہ اکبری گیٹ1۔تھانہ سمن آبا2اوردیگر متعدد تھانے شامل ہیں۔نو لکھا میں واقع ہوٹلوں میں یہ مکروہ دھندہ پولیس کی سرپرستی میں جاری ہے جہاں ہوٹل مالکان آنے والے گاہکوں کو با قاعد تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...