کاہنہ منشیات عادی افراد میں جھگڑا تشدد کے بعد ایک کو زندہ جلا ڈالا ،2 ملزم گرفتار

کاہنہ منشیات عادی افراد میں جھگڑا تشدد کے بعد ایک کو زندہ جلا ڈالا ،2 ملزم ...
 کاہنہ منشیات عادی افراد میں جھگڑا تشدد کے بعد ایک کو زندہ جلا ڈالا ،2 ملزم گرفتار

  



لا ہور (کرا ئم سیل ) کاہنہ میں منشیات کے عادی ملنگ آپس میں جھگڑ پڑے۔ د لخرا ش واقعہ میں ایک ملنگ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پٹرول چھڑ ک کر آگ لگا دی۔ پولیس نے دو ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق منشیات کے پیسوں کے لین دین پر جھگڑا ہوا۔تفصیلات کے مطابق کا ہنہ کے علاقہ دلق شیر دربار کے عقب میں بنے ڈیرے پر چار پانچ ملنگ منشیات کے پیسوں کے لین دین پر آپس میں جھگڑ پڑے اور اپنے ہی ایک ساتھی 35 سالہ ملنگ کو پہلے ڈنڈوں، سوٹوں سے تشددکا نشانہ بنا یا جس سے ملنگ شد ید زخمی ہو گیا اور نیم بیہوشی کی حا لت میں اسے نشہ میں د ھت ملز ما ن نے زند ہ ہی آگ لگا دی اور موقع سے فرا ر ہو گئے۔ اہل علاقہ نے پو لیس کو اطلا ع دی پولیس موقع پر پہنچ تو ملنگ د م تو ڑ چکا تھا اور اسکی کی نعش جل چکی تھی جس وجہ سے اس کی شنا خت بھی نہ ہو سکی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دو ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے۔ملزم عاقب نے بتایا کہ پہلے جھگڑا ہوا اور پھر بات آگے بڑھ گئی۔ ایس پی ماڈل ٹاون مستنصر فیروز کے مطابق ملزم اور مقتول نشہ کرتے تھے اور رات کو دربار پر رہتے تھے۔ گزشتہ رات جھگڑ پڑے اور اپنے ہی ساتھی پر تشدد کے بعد آگ لگا دی۔مقتول کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید حقائق رپورٹ اور تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

مزید : علاقائی


loading...