ماڈل ٹاؤن ،تیز رفتار بس نے 12 سالہ طالب علم کچل ڈالا ،ڈرائیور گرفتار

ماڈل ٹاؤن ،تیز رفتار بس نے 12 سالہ طالب علم کچل ڈالا ،ڈرائیور گرفتار
 ماڈل ٹاؤن ،تیز رفتار بس نے 12 سالہ طالب علم کچل ڈالا ،ڈرائیور گرفتار

  



لا ہور (کرا ئم سیل ) ماڈل ٹاؤن میں تیز رفتار بس نے بارہ سالہ بچے کو کچل دیا۔ پولیس نے متوفی کی نعش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانہ میں جمع کروادی ۔بتایاگیا ہے کہ بارہ سالہ نامعلوم طالبعلم سائیکل پر پڑھنے کے لیے جارہاتھا کہ عقب سے آنے والی تیز رفتاربس نے اسے کچل دیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس دوران ڈرائیور موقع سے فرار ہونے لگا تو قریب کھڑے شہریوں نے ڈرائیور کو پکڑ لیا اور چھترول کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔پولیس نے ملزم ادریس کو گرفتارکر کے بس قبضے میں لے لی اوربچے کی نعش کو مردہ خانہ میں جمع کروادیا۔ پولیس کے مطابق بچے کے ورثاء کی تلاش جاری ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...