شاد باغ،لین دین کا تنازع،ملزمان کا گھر گھس کر خاتون پر تشدد

شاد باغ،لین دین کا تنازع،ملزمان کا گھر گھس کر خاتون پر تشدد
شاد باغ،لین دین کا تنازع،ملزمان کا گھر گھس کر خاتون پر تشدد

  



لاہور(کرائم سیل)شاد باغ میں لین دین کے تنازع پر بااثر افراد کا گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد،بیٹی کو اغواکر نے کی کوشش ،لوگوں کے اکٹھا ہو نے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہو ئے فرار ہو گئے ۔متاثرہ خاتون کی طر ف سے تھانہ میں دی جا نے والی درخواست پر کا رروائی نہ ہو نے پر وہ انصاف کے حصول کے لیے ایس پی آفس پہنچ گئی ۔تفصیلا ت کے مطابق شاد باغ کے علاقہ عامر رڈ کی رہائشی نسرین بی بی نے ایس پی سٹی کو دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اس نے زاہد بٹ وغیرہ سے قرضہ پر کچھ رقم ادھار لی اور واپس کر دی لیکن ملزمان مجھ سے زائدرقم لینے کے باوجود بھی میری طرف ناجائز طور پر رقم بنا رہے ہیں میرے انکار پر ملزمان میرے گھر میں زبردستی گھس آئے اور میری بیٹی کو اغو کر نے کی کوشش کی میرے مزاحمت کر نے پر ملزمان نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا۔مقامی پو لیس کو درخواست دی لیکن وہ میری بات نہیں سن رہی ،ملزمان مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں انصاف فراہم کیا جا ئے۔

مزید : علاقائی


loading...