گاڑی کی ٹکر سے نجی ٹی وی کے ملازم کوہلاک کرنے والا ڈی ایس پی کا بیٹا گرفتار
لا ہور (وقائع نگا ر خصو صی ، کرا ئم سیل )ستو کتلہ میں گا ڑی کی ٹکر سے نجی ٹی وی کے ملازم کوہلاک کرنے والاڈ ی ایس پی لو ئر ما ل کاملزم بیٹا طلحہ انو یسٹی گیشن پو لیس نے مو بائل لو کیش کی مد د سے گرفتا ر کر لیا ۔ دوران تفتیش ملزم نے اقرارجرم کر لیا ۔ذرا ئع کے مطا بق تفتیش سوکتلہ تھانہ سے چو ہنگ تھا نے منتقل کردی گئی ۔تفصیلات کے مطا بق 3 روز قبل یوحنا آ باد گورنمنٹ اسلا میہ ہا ئی سکول کے سا منے گلی نمبر 23کے رہائشی شاہد اقبال کا 24سالہ بیٹا بلال عرف ٹیپوجو کے نجی ٹی وی چینل میں کام کر تا تھا ،3 روز قبل اپنی ڈیوٹی سے فارغ ہو کر اللہ ہو چوک ستوکتلہ جوہر ٹاؤن کے علاقہ سے اپنی موٹر سائیکل پرگزر رہا تھا کے دو سری جا نب سے آ نے والی تیز رفتارکار3031.LEA نے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں بلال شدید زخمی ہو گیا ۔مقا می لوگوں کے مطا بق پو لیس کے محافظوں نے فوری طور پر ملزم ڈرائیور کو حراست میں لیتے ہو ئے زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال میں پہنچا دیا تھا جو دو گھنٹے بعد دم توڑ گیا ۔متو فی کے لواحقین کے تھا نہ آ نے سے قبل ہی ایس ایچ او احسان اشرف بٹ نے افسران کے کہنے پر ڈی ایس پی لوئر مال کے بیٹے 16سالہ طلحہ ارشاد کو فرار کر واتے ہو ئے متوفی کے والد کی درخواست پردفعہ322.427. درج کر تے ہو ئے ملزم کے باپ ڈی ایس پی لوئر مال نوید ارشاد کو دوسرئے ڈرائیور کا نام لکھوا نے کا مشورہ دیا تھا اور ڈی ایس پی کی بہن کے بیٹے کا نام لکھوا تے ہو ئے گز شتہ روز مقا می عدالت سے عبوری ضمانت 5 نو مبر تک کر والی۔ذرائع کے مطا بق پو لیس کے اعلیٰ حکام کی ہدایات پر تفتیش ستو کتلہ سے چو ہنگ پو لیس کے حوالے کر دی گئی تفتیشی سب انسپکٹر چوہنگ ایاز نے بتا یا کے ملزم کو گر فتار کر لیا گیا ہے۔ ایس پی انوسٹی گیشن صدر کی ہدایات پر دونوں کے موبائل فون کی لوکیشن وقوعہ کے روز اللہ ہو چوک کی لی گئی تو ڈی ایس پی کے بیٹے کی لوکیشن منظر عام پر آ گئی۔ پو لیس کے اعلیٰ افسران کی ہدایات پر ڈی ایس پی لوئر مال نوید ارشاد کے بیٹے طلحہ کو اس کی رہا ئش جو ہر ٹاؤن سے گر فتار کر تے ہو ئے حوالات میں بند کر دیا۔ تفتیشی کا کہنا ہے کے ملزم نے اقرار اے جرم کر لیا ہے جس کی گر فتاری بھی ڈال دی ہے مز ید تفتیش جا ر ی ہے ۔