عوام بلدیاتی الیکشن میں بھی عمران خان کا ساتھ دینگے ، عبدالعلیم

عوام بلدیاتی الیکشن میں بھی عمران خان کا ساتھ دینگے ، عبدالعلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)چئیرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں کے ایماء اور اثر رسوخ کے ذریعے بنائے گئے بوگس سروے اورجعلی ترقی کے کاغذی منصوبے نواز لیگ کی پہچان بن چکے ہیں، گذشتہ اڑھائی برسوں کی حکومتی کارکردگی گواہ ہے کہ ملک میں 68برسوں سے جاری روائتی نظام کی تبدیلی اورعام آدمی کو تعلیم ،صحت ،روزگار ، اور انصاف کی فراہمی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا گیا ،پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ آج کی مقبول ترین شخصیت آرمی چیف ہیں جنہوں نے ملک کو صحیح ٹریک پر ڈالنے کیلئے جرات مندانہ اقدام اٹھا ئے ہیں عبدالعلیم خان یونین کونسل 90ملتان روڈ پر تحریک انصاف کے بلدیاتی انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے جہاں یونین کونسل 90سے پی ٹی آئی کے چئیر مین کے اُمیدوار امجد خان نیازی اور وائس چئیر مین حافظ ذیشان بھی انکے ہمراہ تھے ،اپنے خطاب میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ عوام بلدیاتی الیکشن میں بھی عمران خان کی قیادت پر ہی اعتماد کا اظہار کرینگے ۔اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے عبدالعلیم خان کا والہانہ استقبال کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے جبکہ بلدیاتی الیکشن کے اُمیدواران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل 90میں پنجاب حکومت نے ایک دھیلے کا کام نہیں کیا وہ منتخب ہونے کے بعد عوامی مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -