15دن گزرنے کے باوجود 5حج کمپنیوں کےحجاج کرام کا سامان اور آب زم زم لاہور نہ پہنچ سکا

15دن گزرنے کے باوجود 5حج کمپنیوں کےحجاج کرام کا سامان اور آب زم زم لاہور نہ ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)15دن گزرنے کے باوجود 5حج کمپنیوں کے حجاج کرام کا سامان اور آب زم زم لاہور نہ پہنچ سکا ،سعودی ائیرلائنز کے ذمہ داران کی عدم دلچسپی برقرار 8اکتوبر کو مدینہ لاہور آنے والی SV-734 کا سامان نہیں آیا تھا حجاج کرام کے احتجاج کے بعد 5دن کے بعد 70فیصد سامان 13اکتوبر کو لاہور ائیرپورٹ پر پہنچا تھا 30فیصد سامان اب تک نہیں پہنچا یا تھا حجاج کرام ائیرپورٹ پر چکر لگا لگا کر خوار ہو رہے ہیں سعودی ائیرلائنز کے ائیرپورٹ پر موجود سٹاف اور ہیڈ آفس میں ڈسٹرکٹ منیجرنے بھی فون سننا بند کر دیا ہے سعودی ائیرلائنز کی رائل سروس ایجنسی کے افراد بھی حاجیوں سے بد تمیزی پر اتر آئے ہیں ان کو حقائق بتانے کی بجائے حج آرگنائزر کوذمہ دار قرار دے رہے ہیں جبکہ تمام حجاج کرام اس بات سے اگاہ ہیں سعودی حکام نے 5کمپنیوں کے حجاج کرام کو مدینہ ائیرپورٹ پر سامان اٹھانے سے منع کرتے ہوئے کہا تھا آپ کو سامان لاہور ائیرپورٹ پر ملے گا آپ پریشان نہ ہوں سارا تماشا حاجیوں کے سامنے ہوا تھا حاجیوں نے وزارت الحج سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے سامان کی فوری واپسی کا مطالبہ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...