محمودالر شید نے سیکرٹری ایر یگشن کیخلاف تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی

محمودالر شید نے سیکرٹری ایر یگشن کیخلاف تحریک استحقاق پنجاب اسمبلی میں جمع ...

  



لاہور( نمائندہ خصوصی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے سیکرٹری ایر یگشن پنجاب سیف انجم کے خلاف تحر یک استحقاق پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی ۔ بدھ کے روز اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید کی جانب سے جمع کروائی جانیوالی تحر یک استحقاق میں کہا گیا ہے کہ متعدد بار ان کے دفتر میں جانے اور ان سے رابطوں کے باوجود سیکرٹری محکمہ انہار مجھ سے ملاقات نہیں کر رہے اور کئی روز کے بعد فون بھی نہیں سن رہے ہیں جسکی وجہ سے صرف میرانہیں پورے ایوان کا استحقاق مجروع ہو اہے اس لیے میری تحر یک استحقاق کو باضابطہ قرار دیکر مجلس استحقاقات کمیٹی کے سپر د کیا جائے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...