وزیراعلیٰ کا حاملہ خاتون کو بروقت طبی سہولتیں فراہم نہ کرنے کے باعث نومولود بچی کے جاں بحق ہونے کی خبر کا نوٹس

وزیراعلیٰ کا حاملہ خاتون کو بروقت طبی سہولتیں فراہم نہ کرنے کے باعث نومولود ...

  



لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ میں حاملہ خاتون کو بروقت طبی سہولتیں فراہم نہ کرنے کے باعث نومولود بچی کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیر اعلیٰ نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس ضمن میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی عمل میں لائی جائے ۔وزیراعلیٰ نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کو بہتر بنانا محکمہ صحت کی ذمہ داری ہے ۔

مزید : صفحہ آخر


loading...