ایس پی مجاہد سکواڈ کا سیکرٹریٹ میں گاڑی سمیت جانے پر اصرار، انکار پر گارڈز پر تشدد

ایس پی مجاہد سکواڈ کا سیکرٹریٹ میں گاڑی سمیت جانے پر اصرار، انکار پر گارڈز پر ...

  



لا ہور(کرا ئم سیل ) چیف سیکرٹری پنجاب آفس کے باہر ایس پی مجاہد سکواڈ کا گاڑی سمیت سیکرٹریٹ کے اندر جانے پر سیکرٹریٹ سکیورٹی گارڈز اور ایس پی مجاہد سکواڈ کے درمیان تلخ کلامی،ایلیٹ فورس کے جوانوں نے سیکرٹریٹ کے سکیورٹی گارڈز کی ٹھکائی کر دی ۔ ایس پی مجاہد سکواڈ نے نے انداج مقدمہ کے لئے درخواست جمع کروا دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایس پی مجاہد سکواڈ سید قرار حسین چیف سیکرٹری پنجاب کے آفس کے باہر سرکاری گاڑ ی سمیت جانے لگے تو سیکرٹریٹ کے سکیورٹی گارڈز نے ایس پی مجاہد سکواڈ کو گاڑی سمیت آگے جانے سے روک دیا اور ان کو کہا کہ وہ گاڑی پر نہیں پیدل چیف سیکرٹری کے آفس جائیں جس پر ایس پی مجاہد سکواڈ اور سیکرٹریٹ کے سکیورٹی گارڈز میں تلخ کلامی اورجھگڑا ہو گیا شور کی آواز سن کر ڈپٹی سیکرٹری پولیس بھی باہر آگئے اورانہوں نے ایس پی مجاہد سکواڈ کو گاڑی سمیت وہاں آنے پر منع کیا مگر ان کے درمیان تلخ کلامی کے اور سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس پر ایس پی مجاہد سکواڈ نے قربائن لائن سے ایلیٹ فورس کے جوانوں کو وہاں پر بلوا لیا ایلیٹ فورس کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر سیکرٹریٹ کے سکیورٹی گارڈز کی ٹھکائی کی ۔چیف سیکرٹری کے نوٹس لینے پر معاملہ رفع درفع کروا دیا گیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایس پی مجاہد سکواڈ سید قرار حسین نے سیکرٹریٹ کے ملازمین کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں انداج مقدمہ کے لئے درخواست جمع کروا دی ہے جبکہ تھانہ اسلام پورہ کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ واقع ضرور ہوا ہے مگر ایس پی کی جانب سے کوئی مقدمہ اندارج کی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے ۔

مزید : صفحہ آخر