فوڈ اتھاٹی کے چھاپے، ہوٹلز، بیکریاں، کالج کنٹین، جوس کارنر اور ریسٹورنٹس سربمہر
لاہور(کامرس رپورٹر)ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کی سربراہی میں گزشتہ روزسمن آباد ٹاؤن کی ٹیم نے یاسر کولڈ کارنر اینڈ جنرل سٹور اور ٹوب اینڈ فوب فوڈکو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا جبکہ نیو کشمیر سویٹس اینڈ بیکرز (پروڈکشن یونٹ) کوسویٹ ٹریز میں مکھیوں کی موجودگی،ہاتھ اور برتن دھونے کے لیے صابن دستیاب نہ ہونے اور ورکرز کے کم تعداد میں میڈیکل ہونے کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا۔اسی طرح ارشد چکن کوورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا۔اس کے علاوہ مزنگ روڈ پر واقع پیزا ڈیلائٹ کو فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے اور فریزر میں خراب آٹا سٹور کرنے کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا۔اس کے علاوہ عبد الرحمان کوکنگ سنٹر کو فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور ورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا اور اسی طرح بشیر کوکنگ سنٹر کو ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے اور کھانے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا جبکہ ہوم مارٹ ۷کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے، سید ملک شاپ کو مکھیوں کی موجودگی،بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے، ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے اور پنجاب فوڈ کارنر کو سویٹ ٹریز میں کیڑے مکوڑوں کی موجودگی اورفریزر کی صفائی کی خراب صورت حال کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا ۔علامہ اقبال ٹاؤن کی ٹیم نے نیاز بیگ روڈ پر واقع صفدر سموسہ کارنر کو کھانے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے،گندے برتن،فرش اور دیواروں پر گندگی،سیوریج کا نظام نہ ہونے،فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال اور ہاتھ اور برتن دھونے کے لیے صابن دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اسی طرح رائیونڈ روڈ پر واقع ڈوگر ریسٹورنٹ کو صفائی کی ناقص صورت حال ،کھانے کی اشیاء ڈھانپ کر نہ رکھنے،گندے برتن،فرش اور دیواروں پر گندگی اور برتنوں کی واشنگ کی غیر مناسب سہولت کی بنا پر سر بمہر کردیا جبکہ ناصر بیکرز اینڈ سویٹس کو پراڈکٹس پر غلط لیبلنگ کرنے،کھانے کی اشیاء کی پروڈکشن کا ریکارڈ نہ ہونے اور بغیر لیبلنگ پراڈکٹس کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا۔راوی ٹاؤن کی ٹیم نے لاری اڈا میں واقع ملک ہوٹل کو صفائی کی ناقص صورت حال،کھانے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے،ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،ہدایات پر عمل نہ کرنے،ٹوٹے ہوئے فرش اور ورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال کی بنا پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔اسی طرح سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کینٹین کو ضائع المیعاد ،غیر میعاری اور لیبلنگ کے بغیر پراڈکٹس استعمال کرنے اور ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا۔اس کے علاوہ بسم اللہ ۶۸۷کولڈ کارنر کوضائع المیعاد ،غیر میعاری اور لیبلنگ کے بغیر پراڈکٹس استعمال کرنے اور ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا نیز مختلف پراڈکٹس کے نمونہ جات بھی لیے اور تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوادیے گئے۔داتا گنج بخش ٹاؤن کی ٹیم نے ساندہ روڈ پر واقع ذائقہ ریسٹورنٹ کو صفائی کی ناقص صورت حال اور بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکر نے کی وجہ سے سر بمہر کردیا اور اس کے علاوہ جیو کولڈ کارنر اور شریف سٹور کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔گلبرگ ٹاؤن کی ٹیم نے ہنگری بی جیز ریسٹورنٹ کو ورکرز کا میڈیکل کرائے بغیر کام کرنے،بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے اور کیچپ میں سٹارچ کی موجودگی کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔اس کے علاوہ ایکسپریس سٹوراور لاہور نان شاپ کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبا رکرنے اور ہدایات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سر بمہر کردیا۔نشتر ٹاؤن کی ٹیم نے کماہاں روڈ پر واقع سمن فوڈ کو فرش اور دیواروں پر گندگی،ورکرز کی صفائی کی خراب صورت حال،مکھیوں کی موجودگی،کھانے کی اشیاء فرش پر رکھنے،ہدایات پر عمل نہ کرنے،واشنگ ایریا میں گندگی اور ورکرز کا ہیڈ کورز پہنے بغیر کام کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا۔شالیمار ٹاؤن کی ٹیم نے نظام آباد میں واقع شوکت ہوٹل کو بغیر فوڈ لائسنس کاروبار کرنے کی وجہ سے سر بمہر کردیا جبکہ بسم اللہ نان چنے اور پنجاب دلیہ کو صفائی کی ناقص صورت حال کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا۔عزیز بھٹی ٹاؤن کی ٹیم نے بریٹو ایکسپریس کو فریزر کی صفائی کی خراب صورت حال،بغیر ڈھکن کے کوڑے دان استعمال کرنے اور کھانے کی اشیاء کو ڈھانپ کر نہ رکھنے کی وجہ سے بھاری جرمانہ عائد کیا۔واہگہ ٹاؤن کی ٹیم نے یاریاں ہوٹل کو صفائی کی ناقص صورت حال کی بنا پر بھاری جرمانہ عائد کیا۔