سیکرٹری خارجہ کی میڈیا بریفنگ، دورہ امریکہ کا بنیادی مقصد دونوں طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے:اعزازچوہدری

سیکرٹری خارجہ کی میڈیا بریفنگ، دورہ امریکہ کا بنیادی مقصد دونوں طرفہ تعلقات ...
سیکرٹری خارجہ کی میڈیا بریفنگ، دورہ امریکہ کا بنیادی مقصد دونوں طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے:اعزازچوہدری

  



واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے میڈیا سے بریفنگ میں کہا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کا دورہ امریکا دونوں ملکوں کے تعلقات کو مضبوط اور بہتر بنانا ہے ۔تفصیلات کے مطابق اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ سیکرٹری جان کیری سے بھی ملاقات کی اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کیخلاف بھی بات ہوئی جس میں انہوں نے ان کو بھارت مداخلت کیخلاف ثبوت کے طور پر تین دستاویزی فراہم کئے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پاکستان اور امریکا بزنس فورم سے بات کی اور آئی ایم ایف منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کو سراہا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت سے جب رابطہ ہو گا تو بھارتی مداخلت کے ثبوت فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے پر امریکا سے کوئی ڈیل نہیں ہو گی جبکہ امریکا پاکستان کے مختلف منصوبوں کی حمایت کر رہا ہے۔

امریکا نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر اعتماد کا اظہار کیا۔ سکیرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان سے مذاکرات سے ہی امن عمل میں آسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضربِ عضب اپنے خرچہ پر لڑ رہے ہیں اور اس پر اب تک 1.9ڈالر خرچ ہو ئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس میں افغانستان کی سر زمین استعمال ہوئی اور افغانستان کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے ۔اعزاز چودھری کا کہنا تھا کہ امریکا سے صرف سیکیورٹی پر ہی محدود نہ ہوں بلکہ ان کے درمیان تعلقات مضبوط اور بہتر ہونے چاہیے۔انہوں نے کہا ہے کہ اب ڈومور کا وقت گزر گیا اب دنیا کو پاکستان کیلئے ڈومور کرنا ہو گا۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...