پی ایس او کے جنرل منیجر ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی مقامی عدالت نے پی ایس او کے سینئر جنرل منیجر نوید عالم زبیری کو 25 اکتوبر تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دیدیاہے۔بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نور محمد کلمتی کی عدالت میں ایف آئی اے نے سینئر جنرل منیجر پی ایس او نوید عالم زبیری کو پیش کیا۔عدالت نے ریمانڈ کی استدعا پر ملزم نوید عالم زبیری کو 25 اکتوبر تک ایف آئی اے کی تحویل میں دیدیا ،انہیں گزشتہ روز کرپشن کے الزام میں پی ایس او ہاؤس سے گرفتار کیا گیا تھا۔