لیاری ایکسپریس وے متاثرین کیس ، فیصلہ محفوظ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے لیاری ایکسپریس وے متاثرین کیس میں دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے ۔سندھ ہائی کورٹ میں لیاری ایکسپریس وے کے متاثرین کا کہنا تھا کہ ان کے مکانات کی قیمت مارکیٹ ویلیو سے کم دی جارہی ہے اور اس میں مکان کے رقبہ اور لوکیشن کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا ہے لہذا ان کی منتقلی ممکن نہیں ہے لیکن اس حوالے سے متعلقہ حکام ان پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔ درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کی۔ عدالت میں لیاری ایکسپریس وے ری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا موقف تھا کہ لیاری ایکسپریس وے کا ایک ٹریک مکمل ہوچکا ہے جبکہ دوسرے ٹریک کا کچھ حصہ باقی ہے جہاں یہ متاثرین ہیں مکمل ہونے والے ٹریک کے مقام پر رہنے والوں کو جو رقم دی گئی وہ ان کو بھی دی جارہی ہے اگر ان کو زیادہ رقم دیتے ہیں تو ان کے ساتھہ زیادتی ہوگی لہذ ا ان کو مقررہ رقم ہی فراہم کیا جارہی ہے ،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔