منشیات سمگلنگ کے الزام میں ملوث ملزمان بری

منشیات سمگلنگ کے الزام میں ملوث ملزمان بری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاوررفعت عامر نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ماں بیٹے سمیت 3ملزموں کو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزموں کی جانب سے شان اصغرایڈوکیٹ نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق پہاڑی پورہ پولیس نے 2جون2012ء کو ایک کارروائی کے دوران10کلوگرام چرس برآمد کی تھی اورگرفتارہونے والے ملزموں نے دوران تفتیش بتایا کہ مذکوہ منشیات مسماۃ امتیازہ ٗ مسماۃ شہناز اورریاض کی ملکیت ہے جس پرانہیں گرفتارکرلیاگیاعدالت نے مقدمے کی سماعت مکمل ہونے اوراستغاثہ کی جانب سے ملزموں پر جرم ثابت نہ کرسکنے کی بناء پرانہیں بری کرنے کے احکامات جاری کئے ۔