ڈیرہ ،اراضی کے تنازعہ پر ایک شخص زخمی

ڈیرہ ،اراضی کے تنازعہ پر ایک شخص زخمی

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)اراضی کے تنازعے پرنیازی آبادی میں تین افرادنے وہولہ اورڈنڈے سے ایک شخص کوزخمی کردیا‘ٹاؤن پولیس نے کرایہ نامہ کی رجسٹریشن نہ ہونے پرچارافرادکوعلاقہ ڈاکٹرجان کلے سے گرفتارکرلیا۔کوٹلہ سیدان کے رہائشی کی رپورٹ پرٹاؤن پولیس نے اسی ہزارروپے کے جعلی چیک کامقدمہ ایک شخص کیخلاف درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑپورکی حدودمیں علاقہ شاہداؤکے گاؤں نیازی آبادمیں حاجی بازگل‘غلام عباس اورمحمودالحسن نے وہولہ اورڈنڈے سے فضل احمدولدحاجی احمدخان کوزخمی کردیا۔فریقین میں اراضی کاتنازعہ چلاآرہاہے۔ٹاؤن پولیس نے کرایہ نامہ کی رجسٹریشن نہ ہونے پرگاؤں ڈاکٹرجان کلے میں غلام فرید‘ایوب اوراسماعیل کوگرفتارکرلیا۔کوٹلہ سیدان کے امانت علی شاہ نے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن میں رپورٹ درج کرائی ہے کہ مزمل شاہ نے اس کواسی ہزارروپے کاجعلی چیک دیاہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر