پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی رضا ربانی کومبارکباد

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی رضا ربانی کومبارکباد

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر نجمی عالم، ندیم بھٹو، سینیٹر سعید غنی، حبیب الدین جنیدی اور لطیف مغل نے سینیٹ کے چیئرمین میاں رضا ربانی کو دنیا کے سب سے بڑے پارلیمانی فورم کی اسمبلی کے صدر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں رضا ربانی نے ملک میں فوجی آمریتوں کے خاتمہ، جمہوریت کی بحالی استحکام اور قانون و آئین کی پاسداری کیلئے بے مثال جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے ملک بھر کے محنت کشوں کے حقوق کیلئے بھی زبردست جدوجہد کی ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ ان کی قائدانہ صلاحیتوں کو بین الاقوامی فورم میں بھی تسلیم کیاجارہا ہے جس کا ثبوت یہ ہے کہ میاں رضا ربانی کو جنیوا میں بین الپارلیمانی یونین کے جنرل اسمبلی سیشن میں دو سال کیلئے اسمبلی سیشن کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے پارلیمانی فورم کی اسمبلی کا صدر کسی پاکستانی پارلیمنٹرین کو منتخب کیا گیا ہے جس پر پوری قوم میاں رضا ربانی کو دلی مبارکباد پیش کرتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...