46 فلائٹس 96 فیصد بروقت روانہ ہوئیں، پی آئی اے

46 فلائٹس 96 فیصد بروقت روانہ ہوئیں، پی آئی اے

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بین الاقوامی روٹس پر پی آئی اے کی 46 فلائٹس 96 فیصد بروقت روانہ ہوئیں جب کہ اندرون ملک روٹس پر 59 فلائٹس 98.5 فیصد بر وقت گئیں۔ اندرونِ ملک کی چار فلائٹس مسافروں کی کم تعداد کی وجہ سے منسوخ کردی گئیں۔ ان فلائٹس کے مسافروں کو بروقت اطلاع دی گئی اور انہیں دوسری فلائٹس پر ایڈجسٹ کیا گیا۔ اسلام آباد ائر پورٹ پر مرمت کے کام کی وجہ سے چار فلائٹس تاخیر کا شکار ہوئیں جن کے مسافروں کو بروقت مطلع کردیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...