بونیر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز سیل
بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بونیر خائستہ رحمان خان نے غیر قانونی طور پر قائم میڈیکل سٹوروں کو سیل کرنے کے احکات جاری کئے ،قانوں سے بالاتر کوئی نہیں ،عوام کے زندگیوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی ،طویل المعیاد ادویات ،غیر رجسٹرڈ اور دو نمبر ادویات رکھنے والے میڈیکل سٹوروں کو سیل کیا جائے ،انکے مالکان کتنے بااثر کیوں نہ قانون کسی کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی ،خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس فوری طور پر گرفتار کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران کیا ،اجلاس میں تحصیل ڈگر کے اے سی اسد سرور ،اے سی گاگرہ جمشید خان ،اے سی مندنڑ ،اے سی طو طالئی کے علاوہ ڈرگ انسپٹکر حیدر علی کے علاوہ پولیس انسپکٹر عبدالوکیل خان اور دیگر نے شرکت کی ۔ڈی سی بونیر نے ڈرگ انسپکٹر حیدر علی کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومت کی خصو صی ہدایت پر تمام صوبہ میں غیر قانونی میڈیکل سٹوروں کے خلاف مہم شروع کیا گیا ہے ،بونیر میں تمام اے سیز ،قانون نافذ کرنے والے ادارے اس مہم میں اپکے ساتھ بھر پور تعاون کرے گی ،ریاست کمزور نہیں ہے ۔غلط کام کرنے والے خواہ کتنا بااثر کیوں نہ ہوں ،قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ،انہوں نے اے سیز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے تحصیلوں کے حدود میں غیر قانونی طور پر قائم میڈیکل سٹوروں کو سیل کرنے میں ڈرگ انسپکٹر کا ساتھ دے ،انہوں نے انسپکٹر عبدالوکیل کو ہدایت کی کہ وہ کسی کے دباؤں میں نہ ائے اور قانون اپنے ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف کاروائی کرے ۔اس موقع پر ڈرگ انسپکٹر حیدر علی نے میڈیا کو بتایا کہ محتلف میڈیکل سٹوروں میں ایکسپائیر ادویات کے ساتھ ساتھ غیر رجسٹرڈ کمپنیوں اور دو نمبر ادویات کا دھندہ عروج پر ہے ۔ڈی سی بونیر نے ہدایت کی کہ وہ ہر 15 دن بعد رپورٹ صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کو روانہ کرے گی ۔