پنج پیر میں کل سہ روزہ وطن عزیز اجتماع منعقد ہوگا

پنج پیر میں کل سہ روزہ وطن عزیز اجتماع منعقد ہوگا

  



چارسدہ (بیورورپورٹ)23اکتوبر کو پنج پیر میں سہ روزہ اجتماع وطن عزیز میں اسلامی نظام کے نفاذ میں اہم کر دار ادا کریگا۔ اجتماع سے پاکستان اور افغانستان سمیت دیگر ممالک کے جید علمائے کرام خطاب کرینگے ۔محمد فیاض خان ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اشاعت التوحید والسنت ضلع چارسدہ کے زیر اہتمام امراء اور ناظمین کا اجلاس زیر صدارت ناظم اعلاعات خیبر پختون خواہ محمد فیاض منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے صوبائی ترجمان اور ناظم اطلاعات محمد فیاض نے کہا کہ 23اکتوبر سے 25اکتوبر تک درا لقرآن پنج پیر میں ہونے والا سہ روزہ اجتماع وطن عزیز میں اسلامی نظام کے نفاذ میں سنگ میل ثابت ہو گا۔ ۔ انہوں نے کہاکہ اجتماع میں پاکستان اور افغانستان سمیت مختلف ممالک کے جید علمائے کرام خطاب فرمائینگے جبکہ اختتامی اور حصوصی خطاب مرکزی امیر شیخ القرآن مولانا محمد طیب طاہری فرمائینگے ۔ امراء و ناظمین کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع چارسدہ سے ہزاروں افراد کا قافلہ صوبائی ترجمان و ناظم اطلاعات محمد فیاض خان کی قیادت میں جمعرات آج پنچ پیر کیلئے روانہ ہو گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...