پولیس اہلکار قتل کیس ،2مجرموں کو 35,35 سال قید کی سزا

پولیس اہلکار قتل کیس ،2مجرموں کو 35,35 سال قید کی سزا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس اہلکار قتل کیس میں دومجرموں کو 35,35 سال قید کی سزا سنادی ہے ۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس اہلکار قتل کیس میں دوملزمان کو 35,35سال قید کی سزا سنادی ہے ۔ملزمان انعام الہی اور قربان علی نے 19 ستمبر2009 میں نیوکراچی انڈسٹریل تھانے کی حدود میں پولیس اہلکار شاہد کو قتل کیا تھا جبکہ عدالت نے ملزمان کے ساتھی عمران کو سات سال قید کی سزا سنائی ہے عدالت نے ملزمان پرا یک لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے جس کی عدم ادائیگی پر ملزمان کومزید 6سال قید کاٹنا ہوگی

مزید : کراچی صفحہ اول