میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کارروائی 4 ایرانی باشندے گرفتار

میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کارروائی 4 ایرانی باشندے گرفتار

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی گوادرمیں پاکستان ایران سمندری حدود کیقریب کارروائی کرتے ہوئے 4 ایرانی باشندوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق گوادر میں پاکستان ایران کی سمندر حدود کے قریب کشتی میں سوار چار افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ کشتی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے ۔ ترجمان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق چاروں افراد کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید : کراچی صفحہ اول