نوکری کا جھانسہ دیکر غریب لوگوں کے گردے فروخت کرنیوالے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

نوکری کا جھانسہ دیکر غریب لوگوں کے گردے فروخت کرنیوالے ملزمان جسمانی ریمانڈ ...

  



اسلام آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آباد سے غریب لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر اسلام آباد لاکر گردے فروخت کرنے والے ملزمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ، تفصیلات کے مطابق تھانہ لوئی بھیر پولیس نے گزشتہ روز گرفتا رکئے گئے ملزمان سلمان اعجا زاور خالد کو عدالت میں پیش کرکے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان نے ذیشان نامی شخص کا گردہ نکال کر اس کو دس ہزار روپے دیئے یہ گروہ غریب لوگوں کے گردے نکال کر20سے 30لاکھ روپے میں فروخت کرتے تھے اس دھندے میں ملوث لوگ گروہ غریب لوگوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر اسلامْ آباد لے کر آتا تھا اس سلسلے میں شافی انٹر نیشنل ہسپتال کڈنی ٹرانسپلانٹ کے ڈاکٹر انیق اور رفعت کی گرفتار ی کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں جن کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...