ٹیکسلا،ڈمپر کی ٹکر سے مرنیوالے شخص سے تین کلو چرس برآمد

ٹیکسلا،ڈمپر کی ٹکر سے مرنیوالے شخص سے تین کلو چرس برآمد

  



ٹیکسلا(نمائندہ پاکستان)حیران کن حادثہ ۔بغیرڈرائیورڈمپرکی ٹکرسے ایک شخص جاں بحق ،مرنے والے شخص سے تین کلوچرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈمپرکاڈرائیوراورکلینرنمازفجرکی ادائیگی کے لئے فیصل شہید روڈپرواقع مسجدمیں گئے اورڈمپرکے دروازوں کالاک لگاگئے تاہم تھوڑی دیر بعد ڈمپرخودبخوداوورہیڈبرج کی طرف چل پڑاجس کی زدمیں آکرایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔موقع پرموجو د افرادنے تھانہ ٹیکسلا پولیس کی اطلاع دی ۔نعش کی تصدیق کے لئے جب پولیس نے تلاشی لی تو مرنے والے شخص کی جیب سے کسی قسم کی شناخت نہ مل سکی تاہم اس کی ٹانگوں کے ساتھ بندھی تین کلوچرس برآمدہوئی جسے پولیس نے قبضہ میں لے لیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...