جسقم کے کارکن کو دھماکہ خیز مواد رکھنے پر 24سال قید

جسقم کے کارکن کو دھماکہ خیز مواد رکھنے پر 24سال قید

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جئے سندھ قومی محاذ کے کارکن نادر علی کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں 24سال قید کی سزاسنادی ہے ۔ملزم کو اسٹیل ٹاؤن پولیس نے گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا تھا ۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا سنائی ۔ملزم کو سزا سنانے کے بعد جیل بھیج دیا گیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول