پشاور ،7 محرم الحرام کا جلوس چوک ناصر خان سے برآمد

پشاور ،7 محرم الحرام کا جلوس چوک ناصر خان سے برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر ) 7محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ آغا سید عالم شاہ جعفری چوک ناصر خان سے برآمد ہوامجلس عزاء سے ذاکر اہلبیت سید ظاہر علی شاہ کاظمی نے خطاب کیا جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے سینہ کوبی اور نوحہ خوانی کرتے ہوئے امام بارگاہ آغا سید عالم شاہ جعفری،چوک ناصر خان، چاہ شہباز، محمد علی جوہر روڈ، قصہ خوانی بازار، تھانہ خان رازق شہید ، محلہ جنگی ،امام بارگاہ مرزا قاسم، جہانگیر پورہ بازار،امام بارگاہ حیدر شاہ ،چوک کوہاٹی گیٹ، امام بارگاہ حُسین آباد و امام بارگاہ اخوند آبادچرچ روڈ سے ہوتا ہوا واپس چوک ناصر خان امام بارگاہ میں اختتام پذیر ہوا جلوس کے راستوں میں سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات تھے سکاؤٹس تنظیموں ، امامیہ سکاؤٹس ، امامیہ اوپن سکاؤٹس، مختار فورس، ایم ایس او، ابراہیم سکاؤٹس ، حسینی سکاؤٹس، وحدت سکاؤٹس اور دیگر قومی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی جلوس کی قیادت امامیہ جرگہ کے سیکرٹری جنرل سردار سجاد حسین زاہد کر رہے تھے ان کے ساتھ محرم کمیٹی کے ذمہ داران بھی موجود تھے اس سے پہلے آغا سید محمد علی شاہ کاظمی محلہ شاہ برہان میں مجلس عزاء منعقد ہوئی مجلس عزاء سے ذاکر اہلبیت آخونزادہ مجاہد علی اکبر نے خطاب کیا بعد از نشان علم برآمد ہوا اس کے علاوہ ایم ای ایس کالونی صدر کینٹ پشاور سے جلوس مہندی برآمد ہوکرامام بارگاہ حسینیہ ہال صدر میں اختتام پذیر ہوا ۔اس کے علاوہ امام بارگاہ عزاخانہ کراروی میں مجلس عزاء منعقد ہوئی اور بعد از جلوس مہندی برآمد ہوا ، اس کے علاوہ دربار امام حُسین ؑ محلہ مروی ہا میں مجلس عزاء ہوئی شہر بھر کے امام بارگاہوں میں علامہ عابد حسین شاکری، علامہ ساجد سبحانی، علامہ ارشاد حسین خلیلی، علامہ علی احمد فخر الدین، علامہ شجاعت حسین قمی ، علامہ سید مبشر حسین زیدی، علامہ سید کامران حیدر، ذاکر اہلبیت آخونزادہ مجاہد علی اکبر، ذاکر اہلبیت زوال غلام یاسین ، ذاکر اہلبیت سید ظاہر علی شاہ کاظمی ، ذاکر اہلبیت ڈاکٹر ملک سجادعلی، علامہ سید اسد عباس نقوی، ذاکر اہلبیت سید ذوالفقار حیدری، ذاکر اہلبیت ملک نوازش ،ذاکر اہلبیت فرحت عباس، ذاکر اہلبیت کبیر علی، ذاکر اہلبیت فرحت عباس ترابی، خطیب اسلام قاری ابرار حسین، ذاکر اہلبیت رضوان حیدر، اور دیگر علماء نے فلسفہ شہادت امام عالی مقام بیان فرمائیں آج نویں شب ہو گی اور مقامی امام بارگاہوں میں مہندی شہزادہ قاسم ؑ ہو گی اور یہ عمل رات گئے تک جاری رہیگا۔امامیہ جرگہ صوبہ خیبر پختونخوا پشاور و محرم کمیٹی نے 7محرم الحرام 2007کے جلوس میں خود کش دھماکے میں سی سی پی او پشاور شہید ملک سعد ، ڈی ایس پی خان رازق شہید، ناظم محمد علی صافی، نائب ناظم میاں افتخار حسین ، آصف باغی اور دیگر شہداء کی درجات بلندی کیلئے دعا کی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...