تحصیل کونسل دیر کا اجلاس ،دیر شہر کو ماڈل ٹاون بنانے کا عزم

تحصیل کونسل دیر کا اجلاس ،دیر شہر کو ماڈل ٹاون بنانے کا عزم

  



واڑی(نمائندہ پاکستان )تحصیل کونسل دیر کا اجلاس ،دیر شہر کو ماڈل ٹاون بنانے کا عزم۔تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل دیر کا پہلا باضابطہ اجلاس گزشتہ روز تحصیل نائب ناظم سپیکر میاں روستم یوسف منعقد ہوا جس میں تمام یونین کونسلوں کے نائب ناظمین نے شرکت کی تھی۔اجلاس میں تحصیل کونسلروں نے ایوان کو اپنے اپنے کونسلوں کے مسائل سے اگاہ کیا ۔اجلاس سے خطاب میں تحصیل ناظم دیر میر مخزن الدین نے کہا کہ تمام اراکین خواہ کسی بھی پارٹی سے ہو ان کو برابری کی بنیاد پر فنڈز دی اجائیگا۔انہوں نے کہا کہ تمام کونسلروں کی تعاون سے دیر شہر سمیت دیر ٹی ایم اے سے منسلک بازاروں کو صاف ستھرا رکھا جائیگا اور دیر شہر کو ماڈل شہر کے طور پر بنایا جائیگا ۔اجلاس سے مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر اور تحصیل کونسل دیر میں اپوزیشن لیڈر نثار خان وردگ نے بھی خطاب کیا اور تحصیل ناظم کو دیر کے مسائل حل کرنے میں مکمل تعاون کا اعلان کیا ۔اجلاس میں کلرکوں کو ضلعی سطح پر پروموشن دینے کا قرار داد بھی پیش کیا گیا۔اس موقع پر چیف میونسپل آفیسر دیر بالا حاجی باچا زادہ اور ایپکا دیر بالا کے صدر نصرت غفور نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی تھی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...