طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،مہر تاج روغانی

طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،مہر تاج روغانی

  



مردان(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سماجی بہبود مہر تاج روغانی نے انسانی عظمت کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ساولڈھیر مردان میں مختلف سکولوں کے طالبات کے مابین رائٹ ٹو پلے ایکٹ کے تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ضلع مردان کے 10مختلف سکولوں کی طالبات اور اساتزہ کرام تقریب میں شریک ہوئے۔ انسانی عظمت کے عالمی دن کے حوالہ سے مہرتاج روغانی نے کہا کہ ہمارے طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہیں صرف سرپرستی اور مواقع میسر ہونی چاہیےے اگر ہمارے معاشرے میں انصاف پر مبنی مساوات کو قائم رکھنے کا یہ سلسلہ جاری رکھا جائے۔ تو پھر ہم ترقی کرسکتے ہیں۔ مہرتاج روغانی نے کہا کہ طالبات کو اپنے والدین اور اساتزہ کی بڑی عزت کرنی چاہیے ۔ آج کل کے جدید دور میں تعلیم کا حصول انتہائی آسان کردیا گیا ہے۔ اس سے فائدہ لینے کی ضرورت ہے۔ معاون خصوصی مہر تاج روغانی نے صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان کی جانب سے ساولڈھیر سکول میں سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایک ایک لیبارٹری کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی جانب سے سکول میں دسویں کلاس میں پہلی پوزیشن لینے والی طالبات اور ٹاپ پوزیشن لینے والے طلباء کو دس دس ہزار روپے صدقہ جاریہ کے طور پر دینے کا اعلان کیا۔ سکول کے پرنسپل نگہت بی بی اور گلوبل ڈگنٹی کے سپر وائزر لبنیٰ کمال نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...