کراچی ،2ٹارگٹ کلرز 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

کراچی ،2ٹارگٹ کلرز 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 2ٹارگٹ کلرز کو 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیاہے ۔بدھ کو ملزمان اختر نقوی اور آفتاب قمر کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاگیا ۔رینجرز کے لاء آفیسر نے عدالت میں بتایا کہ ملزمان دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ۔ملزمان سے دہت گرد کارروائیوں سے متعلق پوچھ گچھ کرنی لہذا ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے ۔عدالت نے رینجرز لاء آفیسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...