بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ہیں ،چیف الیکشن کمشنر

بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ہیں ،چیف الیکشن کمشنر

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) سرداررضا خان نے کہا ہے کہ قائد اعظم کچھ وقت اورہمارے ساتھ رہتے تو سیاسی انتظامی ادارے مزید مستحکم ہوتے۔بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں ۔ انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون کیا جائے۔وہ بدھ کو مزار قائد اعظم محمد علی جناح پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سردار رضا خان نے کہا کہ اگر قائد اعظم کچھ وقت اور زندہ رہتے تو سیاسی اور انتظامی ادارے مزید مستحکم ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔ عوام اورسیاسی جماعتیں شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کا ساتھ دیں

مزید : کراچی صفحہ اول