سندھ بینک کو 9ماہ میں 1510ملین کا قبل از ٹیکس منافع

سندھ بینک کو 9ماہ میں 1510ملین کا قبل از ٹیکس منافع

  



کراچی (اکنامک رپورٹر) سندھ بینک نے 30-09-2015کو ختم ہونے والے 9 ماہ کے دوران 1510 ملین روپے مالیت کا قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس بینک کے ہیڈآفس میں منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ سندھ بینک نے گذشتہ 9ماہ کے دوران تمام شعبوں میں قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ زیرتبصرہ مدت کے دوران بینک کے ڈپازٹس کی مالیت 84.264 ارب روپے ہوگئی جبکہ 31دسمبر2014 میں یہ 61.884ارب روپے تھا۔ اس طرح مذکورہ مدت کے دوران بینک کے قبل از ٹیکس منافع میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 36فیصد زائد منافع ریکارڈ کیاگیا ہے۔ زیرتبصرہ مدت کے دوران کھاتے داروں کی تعداد 337ہزار سے زائد ہوگئی ہے ۔ جبکہ گذشتہ سال اسی مدت کے دوران یہ 166ہزار رہی تھی۔ اس طرح بینک کے کھاتیداروں کی تعداد میں گذشتہ سال کی نسبت 180 ہزار یا 114 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جسے سی آر۔وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمیٹی نے بینک کی لانگ ٹرم ریٹنگ (Double A) "AA" جبکہ شارٹ ٹرم ریٹنگ A-1+ کردی ہے جو بینک کی تمام شعبوں میں بہتر کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔ سندھ مائیکروفنانس بینک جو سندھ بینک کا ذیلی ادارہ ہے ۔ ایس ای سی پی کی جانب سے سرٹیفیکٹ آف ان کارپوریشن جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے لائسنس مل گیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول