پوسٹ حج اپریشن جاری،ایک لاکھ 15ہزار حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے

پوسٹ حج اپریشن جاری،ایک لاکھ 15ہزار حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پوسٹ حج اپریشن2015ء کامیابی سے جاری،ایک لاکھ 15ہزار حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے اس سال ایک لاکھ 43ہزار 3سو 68افراد نے فریضہ حج ادا کیا ہے جس میں 71977 سرکاری سکیم کے تحت اور 71391پرائیویٹ حج سکیم کے تحت حجاج مقدس پہنچے تھے 27اکتوبر کو پوسٹ حج اپریشن مکمل ہو جائے گا حج2015ء میں 171افراد اللہ کو پیارے ہوئے جس میں تقریباََ ایک سو افراد سانحہ منیٰ میں شہید ہوئے 11کے قریب کرین حادثہ میں شہید ہوئے اور باقی طبعی موت کا شکار ہوئے ،وزارت مذہبی امورکے زیر اہتمام پی آئی اے ،سعودی ائیرلائنز،ائیربلیو،شاہین ائیرلائنزنے حج اپریشن مکمل کیا ہے پری حج کا آغاز 17اگست کو ہوا تھا آخری فلائٹ 17ستمبر کو روانہ ہوئی تھی پوسٹ حج کا آغاز27ستمبر سے ہوا تھا جو 27اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا ۔

اپریشن

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...