محرم الحرام ،ہنگو میںآج سے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

محرم الحرام ،ہنگو میںآج سے موٹر سائیکل چلانے پر پابندی

  



ھنگو(بیورورپورٹ)ھنگو محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج سے ھنگو سٹی میں موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے آج سے گیارہویں محرم الحرام تک شہر میں ہر قسم کے گاڑیوں کے داخلے کو ممنوع قرار دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی ڈپلائی منٹ کے پیش نظر آج ایک روز عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیاہے 5ہزار سے زیادہ سیکیورٹی اہلکار تعینات کی گئی ہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ھنگو سید مجیب الرحما ن اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ھنگو شاہ نظر خان نے ڈی سی آفس ھنگو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ھنگو میں محرم الحرام میں امن برقرار رکھنے کے پیش نظر تمام شیعہ و سنی علمائے کرا م اور مشران سے مسلسل اجلاسیں کئے جا رہی ہیں سب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے انہوں نے کہا کہ ھنگو کو 24امام بارگاہوں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی گئی اور تمام مجالس کے راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کی گئی ہیں تمام راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ھنگو کو دو سیکٹر میں تقسیم کیا گیا ہے ابراھیم زئی سیکٹر میں 14امام بارگاہیں اور ھنگو سٹی سیکٹر میں دس امام بارگاہیں ہیں انہوں نے کہا کہ دو ہزار پولیس کے اضافی نفری کے ساتھ ساتھ 3ہزا ر سے زیادہ پاک آرمی ،فرنٹیئر کور اور فرنٹیر کنسٹبلری کے اہلکار حساس مقامات اور ھنگو کے ارد گرد پہاڑوں کے چوٹیوں پر تعینات کئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ھنگو میں آج سے گیارہویں محرم الحرام تک شہر کے اندر موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ آج سے گیارہویں محرم الحرام تک شہر میں ہر قسم کے گاڑیو ں کے داخلے پر پابندی ہو گی سوائے ان گاڑیوں کے جن کو محرم پاس جاری کئے ہیں کسی کو شہر داخلے کے اجازت نہیں دی جائی گی کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی فورسز مکمل گشت کر رہی ہیں دسویں محرم الحرام کو موبائل سروسز بند ہون گے ،

مزید : پشاورصفحہ اول