وزیر اعظم کے سعدے کے مطابق ملک سے 2017ء تک لوڈشیڈنگ ختم کر دینگے ،امیر مقام

وزیر اعظم کے سعدے کے مطابق ملک سے 2017ء تک لوڈشیڈنگ ختم کر دینگے ،امیر مقام

  



پشاور( پاکستان نیوز)وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کاوعدہ ہے کہ ملک سے2017 تک لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کرائینگے ،تمام سٹیک ہولڈرزمتفقہ ٹیم ورک کرکے وعدے کوعملی جامہ پہنانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ تھانہ ملاکنڈایجنسی،مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور نوشہرہ میں ستمبر2016تک 220-KVگرڈسٹیشنوں کاقیام ہرصورت عمل میں لایاجائیگا،تھانہ میںآج زمین کے عوض چیک تقسیم کئے گئے جبکہ نوشہرہ میں گرڈسٹیشن کی زمین کیلئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سے بات کرونگا۔انہوں نے کہاکہ مدین گرڈسٹیشن کا28فروری تک افتتاح کرائینگے ۔انہوں نے متعلقہ حکام کومزیدہدایت کی کہ بریکوٹ گرڈسٹیشن اورشنگ بشام گرڈسٹیشن پرتعمیراتی کام برق رفتارسے جاری رکھے،پورن,مخوزی اورمارتونگ کیلئے علیحدہ گرڈسٹیشن کی PC-Iجلد از جلدتیار کیاجائے تاکہ مارتونگ اورمخوزی کے کم وولٹیج کامسئلہ مستقل بنیادوں پرحل ہوں، تحصیل کاناکی بجلی کوہرصورت30نومبر2015تک مکمل بحال کی جائے پیسکومیں تقریباً3000خالی اسامیاں پرکی جائیں جس میں مقامی لوگوں کی ترجیح دی جائی۔انہوں نے SEسوات کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی کہ جن پولزپرابھی تک کنڈیکٹرنہیں ہے انکے حوالے سے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کی جائے تاہم غفلت برتنے والوں کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائیگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کیبنٹ بلاک اسلام آبادمیںPEPCOپیسکو،ٹیسکو اورNTDCسمیت وزارت پانی وبجلی کے اعلیٰ حکام کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سیکرٹری واٹراینڈ پاؤرایم ڈی پیپکوعمررسول، پیسکو چیف حسن فاضل اورٹیسکو چیف ذکاء اللہ گنڈاپورسمیت تمام متعلقہ چیف انجینئرز،پراجیکٹ ڈائریکٹرز اورسپرنٹنڈنگ انجینئرز بھی موجودتھے۔انجینئرامیرمقام نے صوبے کے عوام ریلیف دینے اوربروقت ٹرانسفارمرکی مرمت کیلئے خیبرپختونخواہ کے ہرضلع میں ٹرانسفارمر مرمت کی ورکشاپ قائم کرنے کیلئے لائحہ عمل جلدازجلد تیار نے اورخیبروباجوڑگرڈسٹیشن پرکام تیز اورکبل گرڈسٹیشن کی تعمیرکیلئے فنڈزکے حصول کافی الفوربندوبست کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہاکہ چکدرہ سے مینگورہ ڈبل سرکٹ 34کلومیٹرلائن کواپریل2016تک پائیہ تکمیل تک پہنچایاجائے اورعوام کوفی الفوربجلی سہولت سے مستفیدکرنے کیلئے یخ تنگی فیڈرکی منظوری اورمارتونگ فیڈر کیپیسٹرز لگائے جائے۔انہوں نے کہاکہ۔انہوں نے کہاکہ کام کی رفتارومعیارپرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔

مزید : پشاورصفحہ اول


loading...