مہمند ایجنسی ،تحصیل صافی میں ملیریا مرض کی وباء

مہمند ایجنسی ،تحصیل صافی میں ملیریا مرض کی وباء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی (نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، تحصیل صافی سندو خیل قندہاروں میں ملیریاء کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی۔ درجنوں افراد مقامی ہسپتالوں میں داخل۔ مقامی لوگوں نے ڈاکٹروں کی ٹیم سمیت مچھر مار سپرے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل صافی قندہاروں سندوخیل کے گرد و نواح کے علاقوں سے آمدہ اطلاعات کے مطابق مچھروں کی بہتات سے ملیریاء وبائی صورت اختیار کر رہی ہے۔ جس کی وجہ سے بچے ، بوڑھے، جوان اور خواتین کی درجنوں کے تعداد گھروں میں بیمار پڑے ہیں۔ مقامی ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مگر ہسپتالوں میں ملیریاء کی ادویات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ مقامی لوگوں نے باہر سے ڈاکٹروں کی ٹیم بھیجنے اور مچھر مار سپرے کا مطالبہ کیا ہے۔ تاکہ بروقت اس بیماری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔