نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ کیا جائے،یعقوب ورک

نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ کیا جائے،یعقوب ورک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیالکوٹ (بیورورپورٹ)چئیرمین ورک گروپ چوہدری یعقوب ورک نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم سے آراستہ کرنا چاہئے ۔تعلیم قیمتی خزانہ ہے جس کا کوئی نعم البدل ہے۔ ہنر مند اور پڑھا لکھا نوجوان زندگی کے ہر میدان میں سرخرو ہو سکتا ہے ۔نئی نسل کوہنر اور تعلیم دونوں پر خصوصی توجہ دینی چاہئے جس کیلئے ٹیکنالوجی ی تعلیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ جدید دور کا تقاضا ہے کہ نئی نسل کو جدید ٹیکنالوجی و کمپیوٹر کی تعلیم سے آراستہ کیا جائے تاکہ وطن عزیز ترقی یافتہ ممالک کے نئے چیلنجیز کامقابلہ کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ سائنسی دور جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے ہر شعبہ ہائے زندگی میں جدید تعلیم میں مہارت رکھنے والے نوجوان بہتر روز گار کمانے کیساتھ ساتھ ملکی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ہمیں نوجوانوں کے اندر جدید تعلیم کی افادیت و اہمیت کو مزید اجاگر کرنا ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان جدید تعلیم کی طرف گامزن ہو سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہی قومیں آج ترقی کی بلندیوں پر پرواز کر رہی ہیں جو جدید تعلیم و ٹیکنالوجی میں آگئے ہیں ۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی نسلوں اور پاکستان کے تابناک مستقبل کی خاطر انہیں اعلیٰ تعلیم سے آراستہ کریں ۔